چکوال: یونین کونسل ون سے انقلاب دھرنے کے شرکاء کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ اسناد کا انعقاد
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام یونین کونسل نمبر 1 سے دھرنے میں شریک افراد کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی جس میں اگست 2014ء کے انقلاب مارچ اور دھرنے میں شریک ہونے والے خواتین و حضرات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر یونین کونسل (1) کے دارالحکومت ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسوک مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کے بعد اعجاز حسین اگرال نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔ تقریب میں حاجی عبد الغفور شیخ، حاجی محمد صابر، حاجی مزمل عباس، ساجد اعوان، محمد احسان سنی، حاجی محمد صفدر، ملک نذر حسین، حاجی عبدالغنی، جہانگیر حسین، قاری غلام قادر اور میڈیا کوآرڈینٹر توقیر مغل کے علاوہ سرگودھا سے عمران ملک نے خصوصی شر کت کی۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر چکوال توقیر اعوان نے شرکائے انقلاب مارچ کو ان کی عظیم قرباینوں پر خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان عوامی تحریک کی آئندہ کی حکمت عملی پیش کی۔ طاہر اعوان ایڈووکیٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے داد رسی سیل کا تعارف اور انقلاب مارچ میں اس کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔
تقریب میں جن چیدہ افراد کو اسناد سے نواز گیا جن میں غلام رضا اعوان، قاری احمد رضا، قاسم مصطفوی، جاوید اقبال، حسیب احسن، حسیب عالم، سید شاہد منظور، محمد طارق (صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ)، سید تصور شاہ، ممتاز اگروال، محمد داود، ارسلان ملک، شوکت علی، بلال یعقوب، حاجی غلام محی الدین، سفیر حسین، راجہ محمد عرفان، امیر حمزہ، عبدالرحیم، محمد ابرار، ٹھیکیدار عارف امیر اور ان کی فیملی، توفیق عباس، محمد رضا، قاری احمد رضا اور ان کی فیملی، حسین نواز، نعیم طارق، محمد تصور، غلام ربانی، محمد وقار یونس، محمد بلال کریم، محمد سعود، محمد سرفرازاور محمد یعقوب شامل ہیں۔ تقریب کے میزبان قاری احمدرضاقادری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ