کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام بانئ پاکستان کی سالگرہ کی تقریب
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے زیراہتمام بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی 141 ویں سالگرہ کی تقریب پرانی سبزی منڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ’قائدِ اعظم، عظیم لیڈر‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک سندھ کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے کہا کہ قائدِ اعظم جیسی بہادر شخصیات خوش نصیب اقوام کو صدیوں بعد نصیب ہوتی ہیں۔ قائد اعظم کی زندگی، اصول، کردار اور جدجہد مسلسل ہر پاکستانی کیلئے مشعل راہ ہے۔ مزید ...