مخدوم ندیم احمد ہاشمی کی سابق چیف منسٹر سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی کی سابق چیف منسٹر سندھ اور بانی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی حالات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔
مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن ’عرفان القرآن‘ اور ان کی علم الحدیث کی معروف ترین کتاب ’المنہاج السوی‘ کا تحفہ سید قائم علی شاہ کو دیا۔ اس موقع پر سید قائم علی شاہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالم اسلام اور پاکستان کیلئے عظیم خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
تبصرہ