یونان: پیریا میں برما کونسلیٹ کے سامنے منہاج القرآن اورعوامی تحریک کا احتجاج
پاکستان عوامی تحریک یونان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے 7 ستمبر 2017 کو برما کونسلیٹ پیریا کے سامنے برمی فورسز کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر محمد اسلم چوہدری، پاکستان عوامی تحریک یونان کے صدر ڈاکٹر عبد الرزاق سمیت مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے روہنگیا مسلمانوں کی قتل و غارتگری کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے عالمی طاقتوں سے مجرمانہ خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا۔ مزید ...

