حیدرآباد: تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کا مشترکہ اجلاس
جان محمد بروہی نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر عوامی تحریک کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں اور پارٹی کا الیکشن کمشن 17 ستمبر کو انٹرا پارٹی الیکشن کروائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 17 ستمبر کو عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی کے نئے آئین کی منظوری دی جائے گی۔ عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے اجلاس میں موجودہ اور سابقہ پارٹی عہدیداران، عوامی تحریک کی صوبائی تنظیمات کے عہدیداران، ممبران کور کمیٹی، ممبران سنٹرل ورکنگ کونسل، عوامی تحریک کے ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز، فیڈرل کونسل کے ممبران اور عوامی تحریک کے تمام فورمز کے سابق مرکزی عہدیداران شرکت کریں گے۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک ضلع حیدرآباد کے کارکنان کو انٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور شرکت کرنے کی ہدایت کی۔





تبصرہ