شہباز شریف سمیت سانحہ ماڈل ٹاون کے تمام ملزموں کو ای سی ایل میں ڈالا جائے: ڈاکٹر طاہرالقادری کی پریس کانفرنس
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کو شائع کرنے کے حکم کے بعد قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے 21 ستمبر 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ فوری طور پر پبلک کرتے ہوئے شہداء کے ورثاء کے حوالے کی جائے۔ اگر وہ رپورٹ شائع نہیں کرتے تو یہ توہین عدالت ہوگی۔ شہباز شریف سمیت سانحہ ماڈل ٹاون کے تمام ملزموں کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے فوری طور پر ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ مزید ...

