ڈاکٹر طاہرالقادری وطن واپس پہنچ گئے
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری ناروے سے وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ائیرپورٹ پر کارکنان کی بڑی تعداد نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ناروے سے براستہ قطر دوحہ لاہور ائیرپورٹ پہنچے۔ دوحہ ائیرپورٹ پر بول ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قصاص تحریک کے لیے پاکستان واپس آ رہا ہوں۔ حدیبیہ پیپرز ملز میں شہباز شریف نامزد ہیں۔ اب شہباز شریف بھی نااہل ہوں گے۔ ماڈل ٹاون کے شہداء کا خون ان پر اللہ کا قہر بن کر گرے گا۔ مزید ...

