پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم ہنگامی اجلاس 30 جولائی 2017ء کو نائب صدر سندھ لیاقت حسین کاظمی کی زیر صدارت ڈویژنل سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں ہوا۔ عبدالواحد قاسمانی، رائو کامران محمود، مشتاق صدیقی، عدنان رئوف انقلابی، اطہر جاوید صدیقی، الیاس مغل، زاہد سعید۔ عطاء الرحمان ہاشمی، شاہد سعید، شاہد اتحادی، محمد شفقت شیخ و دیگر قائدین نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں پانامہ لیکس میں حکمران خاندان کی کرپشن لوٹ مار پر اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کو سراہا گیا۔ انہوں نے کہا پانامہ کا فیصلہ حق و انصاف کی فتح کا پہلا جھونکا ہے اب یہ جھونکے آتے رہیں گے، جس سے ظلم کے کئی دئیے بجھیں گے۔ نظام کی خرابی کی وجہ سے کرپٹ، چور، اسمگلر، قاتل، جواری بڑے بڑے حکومتی عہدوں پر بیٹھے ہیں۔ ہم پانامہ کے فیصلے کے منتظر تھے اب کئی ظالم تحریک قصاص میں اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاون میں نامزد ملزم ہے، بطور وزیر اعظم کسی صورت منظور نہیں، اس لیے اب گو شہباز گو ہو گا۔
الیاس مغل ۔ سیکرٹری اطلاعات عوامی تحریک ۔ سندھ
تبصرہ