عوامی تحریک نوشہرہ وادی سون کی عید ملن پارٹی
پاکستان عوامی تحریک نوشہرہ وادی سون کے سینئر رہنما حاجی ملک ریاض جڑوال کے ڈیرے نیا سویرا مردوال چوک نوشہرہ میں کارکنان کی عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں عبوری جنرل سیکریٹری شمالی پنجاب محمد عمران ملک مہمان خصوصی تھے جبکہ سرگودھا یوتھ لیگ کے صدر، تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر طارق محمود، خوشاب کے سینئر رہنما ملک محمد تنویر اور کٹھہ کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نے بھی خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے برما کے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظالم کیخلاف مذمتی قرار داد پیش کی۔ تحریک منہاج القرآن نوشہرہ کے ناظم ملک غلام جیلانی خان نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے۔ دوسری جانب مسلم ممالک نے بھی روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاون کے انصاف پر انہوں نے کہا کہ ہم شہداء ماڈل ٹاون کے لواحقین، زخمی کارکنان اور اسیران کے ساتھ دل وجان سے کھڑے ہیں۔
تبصرہ