ڈاکٹر طاہرالقادری سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اکرم چودھری کی ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی مشیر محمد اکرم چودھری نے سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی، انکی عیادت کی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اکرم چودھری نے کہا کہ قوم اور امت مسلمہ کو ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی علمی شخصیت کی ضرورت ہے، انکے علمی تحقیقی کام سے آئندہ نسلیں بھی مستفید ہونگی۔ نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانے کیلئے ادارہ منہاج القرآن نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں قابل قدر کام کیا۔ مزید ...