شہدائے ماڈل ٹاون کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی حکومت اور عدلیہ کی اولین ذمہ داری ہے: عوامی تحریک اسلام آباد کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق، سیکرٹری اطلاعات غلام علی خان نے کہا ہے کہ جب مظلوموں کو انصاف نہیں ملتا تو پھر تشدد جنم لیتا ہے، شہدائے ماڈل ٹاون کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی حکومت اور عدلیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔
وہ 17 جون سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر انار خان گوندل، غلام علی خان، ملک طاہر جاوید، سہیل عباسی، سعید راجہ، ناصر اعوان، امجد عباسی، راجہ جہانگیر، نیر معراج چوہدری، حمزہ جاوید بھی موجود تھے۔
قاضی شفیق نے کہا کہ 17 جون کو ماڈل ٹاون سانحہ کو پانچ سال ہو جائیں گے مگر انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا، کیا مظلوموں کو انصاف دئیے بغیر پاکستان ریاست مدینہ بن سکے گا، انہوں نے کہا کہ آج بھی قاتل دندناتے پھر رہے ہیں۔
موجودہ حکومت سے ہمیں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدائے کو انصاف دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی، انہوں نے کہا کہ ایک سال کی حکومتی کارکردگی مایوس کن قرار دیتے ہوئے، امید ظاہر کی کہ حکومت جلد مسائل پر قابو بھی پا لے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے انصاف کے لئے سرکاری عہدوں پر براجمان ملزمان کو فوری طور پر ہٹایا جائے تا کہ انصاف کے تقاضے پور ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ 17جون کو شہدائےے ماڈل ٹاون کی برسی کے موقع پر تقریب منعقد کرےں گے، جس میں شہدائےے ماڈل ٹاون، شہدائے اسلام آباد اور قربانیاں دینے والے کارکنان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور حکومت اور عدلیہ سے انصاف کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔
تبصرہ