خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، سید الطاف حسین شاہ، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، انجینئر رفیق نجم، سہیل احمد رضا، حافظ غلام فرید فورم کے صدور اور سینئر عہدیدار شریک ہوئے، اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔
خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں اور عالمی برادری کشمیری عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے، آزادی کشمیریوں کا تسلیم شدہ حق ہے۔
تبصرہ