نا اہل سیاستدانوں نے قرارداد پاکستان کی حقیقت کو فراموش کر کے بانی پاکستان قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی روح کو تکلیف دی: خرم نواز گنڈاپور
پاکستان عوامی تحریک کے سیکر ٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ جیسا مخلص، درد مند اور انتھک محنت کرنے والا لیڈر میسر ہو تو کرہ ارضی پر ملک حاصل کرنا بھی ممکن ہو جاتا ہے اور اگر قیادت کا بحران رہے تو 66 سال بعد بھی ملکی بقا ہی سب سے بڑا مسئلہ رہتا ہے۔ پاکستان میں کسی بھی حکمران نے اداروں کے استحکام پر توجہ نہیں دی۔ فرد کو طاقتور اور سیاسی پارٹیوں پر مخصوص خاندانوں کی اجارہ داری قائم رکھنے پر توانائیاں خرچ کی گئیں۔ قرارداد پاکستان کا مقصد صرف علیحدہ ریاست حاصل کرنا نہ تھا بلکہ ایک ایسا آزاد اور خود مختار ملک حاصل کرنا تھا جس میں مسلمان اپنے عقائدکے مطابق اندرونی اور بیرونی دباؤ سے آزاد ہو کر عمل کر سکیں۔ مزید ...