پاکپتن شریف: پاکستان عوامی تحریک کی مہنگائی، بیروزگاری، دہشت گردی اور نجکاری کے خلاف احتجاجی ریلی
پاکستان عوامی تحریک ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام لاقانونیت، مہنگائی، بدامنی، دہشت گردی، لوڈشیڈنگ اور نجکاری کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں ہزاروں مرد وخواتین، اسٹوڈنٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے جھنڈے اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال ایڈووکیٹ نے کی۔ دیگر قائدین میں فیاض احمد وڑائچ جنرل سیکرٹری پنجاب، تنویر اعظم سندھو ناظم تنظیمات ساہیوال ڈویژن، محمد لطیف مدنی ناظم دعوت ساہیوال ڈویژن شامل تھے۔ مزید ...