حکومت کو ریاست، عوام اور افواج پاکستان کے جوانوں سے نہیں صرف اور صرف مکروہ سیاست سے سروکار ہے: شیخ زاہد فیاض کا پریس کانفرنس سے خطاب
پاکستان عوامی تحریک کے صدر شیخ زاہد فیاض اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پورنے کہا ہے کہ حکومت کو ریاست، عوام اور افواج پاکستان کے جوانوں سے نہیں صرف اور صرف مکروہ سیاست سے سروکار ہے۔ قومی غیرت کا تقاضہ تھا کہ جس دن ایف سی کے 23 جوانوں کی شہادت کی خبر آئی تھی، وزیر اعظم مذاکرات ختم کر کے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کا اعلان کر دیتے۔ حکمرانوں نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے حکومت کی اس بے حسی اور بے ضمیری کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ مزید ...