گوجرانوالہ: پاک فوج، سیکیورٹی ادارے اور پاکستانی عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، ساجد بھٹی کا ریلی سے خطاب
مورخہ 14 فروری کو پاکستان عوامی تحریک کے تحت گوجرانوالہ میں مہنگائی، دہشت گردی، بے روزگاری، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ہزاروں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہنگائی اور دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ساجد بھٹی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات اور حامیوں نے ایک سازش کے تحت ایک خاص سوچ اور عقیدے کو اکثریت قبول نہیں کرے گی۔ پاکستان اولیاء کرام کی کاوش سے بنا تھا اور ان شاء اللہ اولیاء اور صوفیاء کی راہ پر چل کر ہی پرامن بنایا جا سکتا ہے۔ دہشت گرد ایک اور سازش کے تحت عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوج اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر حملے ہو رہے ہیں۔ پوری قوم اور سیکیورٹی ادارے متحد ہیں اور مل کر اس دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔
ڈویژنل کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، نجکاری اور بے روزگاری کے حوالے سے گورنمنٹ کی ناکامی عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا ڈرامہ قومی اثاثوں کی نجکاری کو چھپانے کیلئے رچایا گیا تاکہ قومی لوٹ مار کی خبروں سے توجہ ہٹ سکے۔ طالبان طالبان کا کھیل کھیلا جا رہا ہے تاکہ قوم کمیٹیوں کے معاملات میں الجھ جائے۔ پس پردہ نجکاری کی لوٹ جاری ہے۔
صدر ویمن لیگ محترمہ ہریرہ، صدر یوتھ لیگ رانا شہزاد، ضلعی رہنما پاکستان عوامی تحریک عبدالجبار کاشمیری اور منہاج ایشین کونسل کے صدر محمد جمیل نے بھی خطاب کیا۔
تبصرہ