قائد اعظم کے تصور پاکستان میں کرپشن، اقربا پروری اور استحصال کی کوئی گنجائش نہ تھی۔ خرم نواز گنڈا پور
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہر سال 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رضی اللہ عنہ کا یوم پیدائش جوش و خروش سے تو ضرور مناتے ہیں مگر یہ بات بدستور اپنی جگہ موجود ہے کہ بابائے قوم کیسا پاکستان چاہتے تھے۔ کیونکہ نا اہل حکمران اور سیاستدان اسے بھلانے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔ آج کا دن تقاضا کرتا ہے کہ ہم قائد کے نظریات کی طرف لوٹ آئیں۔ ہم من حیث القوم وطن عزیز میں سماجی انصاف کے حصول، رواداری کے فروغ، مذہبی عقائد و نظریات کو جبر سے مسلط کرنے کی غلط روش سے اجتناب کریں۔ مزید ...