اوکاڑہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام استحکام پاکستان موٹر سائیکل ریلی
پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے زیراہتمام استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر کرپٹ نظام کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے آرگنائزر خالد محمود، تحصیل صدر مرزا محمد ابراہیم، ضلعی امیر ٹی ایم کیو اوکاڑہ محمد حفیظ قادری، ایم ایس ایم ضلعی کوآرڈینیٹر عبدالکریم کمیانہ، ناظم فرید احمد اور میڈیا سیکرٹری شیخ گلفام علی قادری بھی شریک تھے۔ مزید ...

