گوجرانوالہ: ایم ایس ایم کے زیراہتمام بیدارئ طلبہ مارچ
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرانوالہ کے زیراہتمام بیداری طلبہ مارچ 14 مارچ کو دن 3 بجے اڈا گوندلیانوالہ تا پریس کلب منعقد ہوا۔ جس کی قیادت مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف، مرکزی نائب صدر ایم ایس ایم رضی طاہر نے کی۔ ممبر سنٹرل کیبنٹ کاشف فیاض چیمہ، سبطین علی کلیئر، صدر گوجرانوالہ اعجاز مہر، کوآرڈینیٹر ریحان حمید ودیگر راہنما بھی مارچ میں شریک تھے۔ مارچ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوا، جہاں پر مقررین نے اظہار خیال کیا۔ مزید ...

