40 حلقوں کے نتائج کو خود مختار عالمی نیوٹرل کمیشن کے تحت چیک کروایا جائے، ڈاکٹر طاہرالقادری
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مطالبہ کیا ہے کہ صرف نادرہ کی بجائے صوبوں کے 40 سے 50 حلقوں کے نتائج کو خود مختار عالمی نیوٹرل کمیشن کے تحت چیک کروایاجائے تاکہ انتخابات 2013 میں ہونے والی دھاندلی کے حقائق قوم کے سامنے آ سکیں۔ نادرہ چند حلقوں کی دھاندلی سامنے لا یا ہے، مزید حلقوں کی چیکنگ کا کام تنہا اسکے سپرد کرنا بڑی غلطی ہو گی ایسا ممکن ہے کہ نادرہ اپنی ساکھ بحال کر کے بقیہ حلقوں کے نتائج کو درست قرار دے۔ مزید ...