اسلام آباد: چرچ پردہشت گردی کی المناک کارروائی پاکستان پر حملہ ہے، عمر ریاض عباسی
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام اسلام آباد پریس کلب کے سامنے سانحہ پشاور چرچ کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مسیحی رہنما فادر رحمت نے اپنے وفد کے ہمراہ مظاہرے میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک سینکڑوں افراد نے احتجاجی کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور دہشت گردی کی بدترین کارروائی کی مذمت کی گئی تھی۔ مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ مزید ...