سیالکوٹ: تحریک منہاج القرآن کا بیدارئ شعور ورکرز کنونشن
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام 14 ستمبر 2013 بروز ہفتہ میرج ہال میں بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک ساجد محمود بھٹی اور مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے خصوصی شرکت کی۔ مزید ...