گوجرانوال آمد پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا عظیم الشان استقبال
گوجرانوالہ آمد پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا عظیم الشان استقبال مزید ...
منہاج انٹرنیٹ بیورو نے پاکستان عوامی تحریک خیبر پختونخواہ کے تعاون سے 29 ستمبر 2013ء بروز اتوار گل بہار کالونی، پشاور میں رضاکاران کے لئے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں منہاج انٹرنیٹ بیورو سے دو رکنی ٹیم کے علاوہ پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں سے 30 سے زائد افراد شریک ہوئے۔ ٹریننگ سیشن کے دوران نوجوانوں کی دلچسپی قابل ستائش تھی، انہوں نے اپنی دلچپسی کا اظہار متعدد و مفید سوالات کی صورت میں کیا، جن کے جوابات پر مرکزی ٹیم کی جانب سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ مزید ...
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں نہ مساجد محفوظ ہیں نہ مسیحی گرجا گھر، امام بارگاہیں اور نہ ہی اولیاء کرام کے مزارات، مسلم و غیر مسلم سب عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بدقسمتی سے اس ملک میں رائج مروجہ نظام حکومت اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے غریب کی بیٹیوں کے سر کے بال سفید کر دیئے ہیں۔ نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیکر خود سوزی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مزید ...
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کرنا قوم کو دھوکہ دینے کی مترادف ہے، تلوار، بم اور گولی پر یقین رکھنے والوں سے بات چیت کا مطلب یہ ہے کہ حکومت انکے سامنے گھٹنے ٹیکنے جا رہی ہے۔ انہوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار کے میزبان عمران خان سے گفتگو میں کہا کہ اصولی طور پر میں مذاکرات کے خلاف نہیں، یقین رکھتا ہوں لیکن مذاکرات کن سے اور کس موضوع پر؟ یہ اہم سوال ہے۔ مزید ...
ڈاکٹر طاہرالقادری نے ARY News کے پروگرام "سوال یہ ہے" میں ڈاکٹر دانش کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 18 کروڑ عوام کی خوشحالی کے لیے ملک میں رائج نظام میں مجھے کوئی حل نظر نہیں آتا، ایک ہی حل ہے کہ جس طرح جنوری کے لانگ مارچ میں اذان دی تھی اب جماعت ہو گی اور جماعت ہو گی اور جماعت ہوگی، کرروڑ نمازیوں کی جماعت کا حصہ بنیں، کیا فائدہ اگر گھر میں ہی بیٹھ کے جل کے مر جانا ہے تو نکلیں باہر، اپنے آپ کو بچانے کے لیے، نسلیں بچانے کے لیے، ملک بچانے کے لیے ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت کی تیاری کریں۔ مزید ...
تحریک منہاج القرآن تحصیل کوٹ ادو کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جبکہ صدر تحریک منہاج القرآن کوٹ ادو جام ریاض احمد نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ پنجاب سردار شاکر مزاری، غضنفر حسنین قادری اور صدر پاکستان عوامی تحریک کوٹ ادو اصغر خان چانڈیہ نے خصوصی شرکت کی۔ مزید ...
ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی پیغام کو سمجھ کر قوم کو ظالم حکمرانوں کے چنگل سے آزاد کرانے کا وقت آ گیا جہاں پاکستان کی غریب عوام اپنے حقوق تک رسائی اور دنیا کی جملہ قوموں کی طرح غیرت کی زندگی بسر کر سکیں اس کے لیے پوری قوم کو جدوجہد کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر سردار شاکر خان مزاری نے تحریک منہاج القرآن تحصیل کوٹ چٹھہ بیداری شعور ورکرز کنونشن و تقسیم اسناد کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک سندھ کے سینئر نائب صدر سید اوسط علی نے پشاور چرچ میں خود کش حملوں کی شدید ترین مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسلام تمام انسانیت کے حقوق کا ضامن، محافظ اور امن و سلامتی والا دین ہے۔ مسلمانوں کی طرح تمام اقلیتوں کے حقوق، جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ اسلامی ریاست کا فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور چرچ پر حملہ کھلی دہشت گردی اور حکمرانوں کی نااہلی ہے۔ مزید ...
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک جام پور کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر سردار شاکر مزاری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنوں نے پاکستان میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ کارکنان قائد کے حکم پر گھروں سے نکل چکے ہیں، جلد ہی ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کر کے انقلاب کو حقیقت کا روپ دیں گے۔ مزید ...
تحریک منہاج القرآن سمبڑیال کے زیراہتمام 21 ستمبر 2013 کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ساجد محمود بھٹی ذونل ناظم تنظیمات، علامہ ظہیر احمد نقشبندی زونل ناظم دعوت، ثناء اللہ ربانی صدر پاکستان عومی تحریک سمبڑیال اور محمد سلیم میر صدر تحریک منہاج القرآن سمبڑیال نےخصوصی شرکت کی۔ مزید ...
کاپی رائٹ 1989 - 2025 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں