لودہراں: کروڑ جانثار ہموطنوں کے ذریعے کرپٹ نظام سے ٹکرائیں گے، شیخ زاہد فیاض کا ورکرز کنونشن سے خطاب
پاکستان عوامی تحریک کے صدر شیخ زاہد فیاض نے لودھراں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری بہت جلد عوامی طاقت سے غریب دشمن سیاسی کلچر کو ذبح کر دیں گے۔ پوری قوم نے دیکھ لیا کہ فراڈ الیکشن کے بعد وہی سیاسی گھوڑے پارٹی بدل کر اقتدار میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جدوجہد کے فیز ٹو میں داخل ہو رہے ہیں، ملک بھر سے ایک کروڑ سے زائد جانثار ہموطنوں کے ذریعے اس باطل نظام سے ٹکرائیں گے، ہماری جدوجہد روز اول سے پر امن ہے اور ہم اپنی منزل کے حصول تک پر امن رہنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ مزید ...

