ایبٹ آباد: کرپٹ نظام انتخاب میں شاہ رُخ جتوئی اور شاہ زیب کبھی برابر نہیں ہو سکتے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ایبٹ آباد میں بیداری شعور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ نظام انتخاب میں شاہ رُخ جتوئی اور شاہ زیب کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔ اس لئے عوام گھر میں بیٹھ کر مرنے کی بجائے بڑھ کر ظالموں سے اپنی زندگی چھین لیں۔ کرپٹ اور موروثی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کیلئے انقلابیوں کی صف بندی شروع ہو چکی۔ جلد اقامت کہی جائے گی اور انقلاب کی جماعت ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں قائم ہو گی۔ جماعت کے قیام کے ساتھ ہی ملک سے شیطانی سیاست رخت سفر باندھے گی۔ مزید ...

