بھکر: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا دہشت گردی کے خلاف امید پاکستان کنونشن
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھکر کا دہشت گردی کے خلاف امیدِ پاکستان کنونشن، پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی، دہشت گردی کے خلاف قرار داد بھی منظور، موجودہ حالت میں پاک فوج کا ساتھ نہ دینا ملک سے غداری ہے، پاکستان ہمارے آباؤ اجداد نے بنایا اسے بچانے کے لیے جانیں بھی قربان کر دیں گے، مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف کا کنونشن سے خطاب۔ تفصیل کے مطابق MSM نے وزیرستان میں شروع ہونے والے ملٹری آپریشن کے دوران پاک فوج کا مورال بلند کرنے کے لیے ملک بھر میں ریلیوں، جلسوں، کنونشنز اور کارنر میٹنگز کا آغاز کر دیا ہے۔ مزید ...