وہاڑی: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام تکمیل پاکستان کنونشن
منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی کے زیراہتمام حافظ وقار قادری مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کی زیر صدارت بلدیہ ہال وہاڑی میں تکمیل پاکستان کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر وقار عظیم لودہی ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی، حافظ رضوان ضلعی جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی اور راؤ الطاف تحصیل صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی نے خطاب کیا۔ مزید ...