منہاج سکول آف سسٹم بہترین تعلیم و تربیت کا آئینہ دار ہے۔ غلام علی خان
میٹرو بس سروس کرپشن زدہ، منظور نظر افراد کو نوازنے اور کمیشن مافیا کا منصوبہ ہے
400 بستروں کا ہسپتال پچھلے 6 سالوں سے حکمرانوں کی راہ تک رہا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک پی پی 11 کے جنرل سیکرٹری غلام علی خان نے کہا ہے کہ میٹرو بس سروس کرپشن زدہ، منظور نظرافراد کو نوازنے اور کمیشن مافیا کا منصوبہ ہے۔ ایسے منصوبے ان ممالک میں اچھے لگتے ہیں جہاں عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہوں، جہاں تعلیم، صحت، روزگار میسر ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منہاج ماڈل سکول بنگش کالونی میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پی پی 11 عوامی تحریک مقصود عباسی، نذیر ہزاروی، ریاض محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام کو تعلیم، صحت، روزگار، بجلی، گیس، سی این جی جیسی بنیادی اشیاء کی ضرورت ہے، میٹرو بس کی نہیں، 400 بستروں کا ہسپتال پچھلے 6 سالوں سے حکمرانوں کی راہ تک رہا ہے۔ حکمران ایسے منصوبے بنا رہے ہیں جن میں ان کے منظور نظرافراد کو اکاموڈیٹ کیا جا سکے۔ عوامی فلاح کا منصوبہ نہ ان کا ہے نہ یہ عوام کے فائدے کے لئے برسراقتدار آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج سکول آف سسٹم کے تحت چلنے والے سکول معمار وطن کی بہتری تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین اخلاقی تربیت بھی کر رہے ہیں۔
تبصرہ