مردان:پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم نو
پاکستان عوامی تحریک مردان کے زیراہتمام تنظیمی اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر خالد درانی نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن مردان ڈویژن کے امیر پروفیسر محمد بخت زمان نےاجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے عہدایداران کی تنظیم نو بھی کی گئی جس کے مطابق ڈاکٹر حمید الرحمٰن صدر، زرشاد انجم نائب صدر، میر حسن سینئر نائب صدر، ڈاکٹر طارق محمود ناظم اور فیض محمد پروپیگنڈا سیکرٹری منتخب ہوئے۔
تبصرہ