خان پور: ایم ایس ایم کے زیراہتمام عزم انقلاب سیمینار
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج خانپور میں عزم انقلاب سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر جام جاوید ناظم تحریک خانپور، ولید ملک صدر ایم ایس ایم خانپور نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں ایم ایس ایم کے تحصیلی ذمہ داران بھی شریک تھے۔ سیمینار میں نئے طلبہ نے ایم ایس ایم میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔
تبصرہ