بیداری شعور عوامی ریلی، لیاقت باغ راولپنڈی
شیخ الاسلام نے کہا کہ میں کسی کی ا یماء پر نظام کے خلاف بغاوت کی بات نہیں کر رہا۔ بلکہ اپنی ملی و دینی فریضہ سر انجام دے رہا ہوں۔ آج اس نظام نے عوام سے دو وقت کا نوالہ چھین لیا۔ عوام سے ان کی خود مختاری چھین لی، عوام سے ان کی سالمیت چھین لی، عوام کو نظام نے مفلوج بنا کر رکھ دیا۔ حقیقی تبدیلی اس موجودہ انتخابی نظام کے ذریعے ممکن نہیں۔ یہ نظام غریبوں اور عوام کا نظام نہیں بلکہ یہ اشرافیہ کا غلام نظام ہے۔ جس نے ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام کو بھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے۔ مزید ...