23 دسمبر سے پہلے یہ تبدیلی کی تحریک تھی مگر اب یہ انقلاب بن چکا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے پاکستان چند خاندانوں کیلئے نہیں غریب مسلمانوں کیلئے بنایا تھا۔ جاگیردار، وڈیرے اور سرمایہ دار اکڑی گردنوں کے ساتھ 65 سال سے غریبوں کے حقوق سے کھیل رہے ہیں۔ 23 دسمبر سے پہلے یہ تبدیلی کی تحریک تھی مگر اب یہ انقلاب بن چکا ہے۔ غریب عوام 14 جنوری کو اکڑی گردنوں سے سریے نکال دیں گے۔ کردار کشی، تہمتوں اور گالیوں کا جواب نہیں دونگا۔ مشائخ عظام آج پاکستان بچانے کیلئے وہی کردار ادا کریں جو انہوں نے تحریک پاکستان کے وقت قائد اعظم کی قیادت میں کیا تھا۔ آج سب کو مل کر پاکستان بچانا ہے۔ مزید ...

