شیخ الاسلام کی کھاریاں میں پریس کانفرنس
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ فتح مکہ کے صدقے اسلام آباد پہنچ کر غریب عوام کو فتح دلائیں گے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی بھی بے سروسامان تھے لیکن گھروں سے نکلے۔ ان کا کہناتھا کہ عوام ڈاکؤں اور چوروں کا راج ختم کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں، زندگی بھیک سے نہیں ملتی چھینی جاتی ہے، پانچ سال حکومت کرنے والوں نے ڈیویلپمنٹ فنڈ کے نام پر کروڑوں روپے کھائے، مختلف منصوبوں کے نام پرپچاس سے سترارب روپے ہڑپ کیے گئے۔ آئندہ الیکشن میں مکاری کے ذریعے یہ لوگ دوبارہ حکومت پر براجمان ہوجائیں گے۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ دوہزار دس میں حکومت نے بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کا نقشہ منظور کیا۔ مزید ...

