-
ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں لانگ مارچ لاہور سے روانہ
- 13 جنوری 2013ء
لانگ مارچ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، دوپہر دو بجے ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ سے گاڑیوں کا قافلہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا جس میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے باہر موجود ہزاروں مردوخواتین شرکاؑ میں شامل ہوئے۔ روانگی سے قبل ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ وہ تخت لاہور کی رکاوٹوں کے باوجود لاہور سے ایک لاکھ افراد کے ساتھ روانہ ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد پہنچ کر یہ لانگ مارچ لاکھوں کا اجتماع بن جائے گا۔ مزید ...
-
لانگ مارچ کچھ دیر بعد لاہور سے روانہ
- 13 جنوری 2013ء
تحریک منہاج القرآن کا لانگ مارچ کچھ دیر بعد مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔ مارچ کے لاکھوں شرکاء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر گراونڈ میں جمع ہو گئے ہیں۔ گاڑیوں کے قافلے تیار ہیں۔ حکومتی روکاٹوں کی وجہ سے ہزاروں لوگ راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ لانگ مارچ کے مختلف مجوزہ روٹس ہیں۔ مارچ کی روانگی کے وقت فائنل روٹ تمام شرکاء کو بتایا جائیگا۔ مزید ...
-
عوامی مارچ اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کی بھرپور حمایت کرتے ہے۔ وکلاء کی پریس کانفرنس
- 12 جنوری 2013ء
ینگ لائرز فورم کے رہنماؤں طارق گوپانگ، یامین عباسی، محمد عارف بھٹی، طارق بٹ اور ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت لانگ مارچ کو روکنے کی کوششیں کرکے توہین عدالت کی مرتکب ہورہی ہے جس کے خلاف عدالت میں جائیں گے، طاہرالقادری کو گرفتار کرنے کی کسی میں ہمت نہیں ہے تاہم ایسا ہوا تو بھی لانگ مارچ متبادل قیادت کے تحت جاری رہے گا۔ مزید ...
-
’رک جاؤ تمارے کنٹینر میں بارود ہے‘۔ بی بی سی اردو
- 09 جنوری 2013ء
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس نے منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری کے چودہ جنوری کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کا ایک نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔ اس طریقے کے تحت ٹریفک پولیس اور تھانوں میں تعینات پولیس اہلکار کنٹینروں کے ڈرائیوروں کو یہ کہہ کر بند کر رہے ہیں کہ ’اُن کے کنٹینر میں بارودی مواد موجود ہے‘۔ مزید ...
-
ایم کیو ایم کے بغیر بھی لانگ مارچ ہوگا : ڈاکٹر طاہرالقادری
- 11 جنوری 2013ء
طاہرالقادری نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت ہی کی جائےگی اور چودہ جنوری ہی کو کی جائے گی۔ ’میرے الفاظ یاد رکھو کہ ہم ہر صورت مارچ کے لیے نکلیں گے۔انقلاب کوئی پھولوں کی سیج نہیں ہے اور گھر پر بیٹھ کر پلیٹ پر نہیں ملےگی۔‘ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اگر کوئی اور ملک ہوتا تو حکومتیں مستعفیٰ ہو جاتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اگر دہشت گردی پر قابو نہیں پا سکتی تو فوج کو مدد کے لیے طلب کرنا چاہیے مزید ...
-
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ کل شروع ہوگا، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
- 12 جنوری 2013ء
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے باہر نکل رہے ہیں۔ یہ لانگ مارچ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی قومی تحریک بنے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور ووٹرز اس مارچ میں شریک ہوں گے۔ ہم بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں کہ آپ تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں تو اس قافلے کا حصہ بنیں۔ یہ ملک پاکستان بچانے کا وقت ہے، ورنہ نسلیں پچھتائیں گی۔ مزید ...
-
حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، مارچ ہو گا : ڈاکٹر طاہرالقادری
- 11 جنوری 2013ء
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں اور چودہ جنوری کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی وارننگ دینے والوں کے اپنے انتہا پسندوں کے ساتھ رابطے ہیں۔ بی بی سی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مارچ کے لیے تحریری اجازت مانگی تھی جو حکومت نے نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے علیحدگی کا فیصلہ ایم کیو ایم کا جمہوری حق تھا اس پر کوئی گلہ نہیں۔ مزید ...
-
لانگ مارچ مقررہ وقت پر ہوگا، دہشت گردی کی ذمہ دار حکومت ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
- 11 جنوری 2013ء
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان کی عدالت اعظمی سمیت ہائی کورٹس نے بھی لانگ مارچ کے خلاف دائر تین درخواستیں خارج کرتے ہوئے، اسے آئینی و قانونی اور جمہوری حق قرار دیا ہے۔ اس لیے اب لانگ مارچ کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دینے والے توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے۔ حکومتی مشینری سمیت لانگ مارچ کو کوئی طاقت بھی نہیں روک سکتی۔ یہ مقررہ وقت پر ہوگا۔ مزید ...
-
چکوال: تحریک منہاج القرآن کا مسیحی برادری کو لونگ مارچ کی دعوت
- 05 جنوری 2013ء
تحریک منہاج القرآن کا ایک وفد ملک احسان محفوظ کی قیادت میں پادری عارف چوہان اور دیگر کو 14 جنوری کے پروگرام کی دعوت دینے کے لئے یوپی چرچ پہنچا جہاں پادری عارف چوہان، چوہدری اکرام، زاہد مسیح، سہیل مسیح اور خرم مسیح نے ان کا خیر مقدم کیا۔ وفد میں ملک احسان محفوظ، ظہیر مغل، راجہ محمد عمر اور میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر مغل شامل تھے۔ مزید ...

