حکومت اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان مذاکرات جاری
حکومت کے نو رکنی وفد اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان عوامی لانگ مارچ ڈی اسکوائر میں مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ حکومتی وفد میں چوہدری شجاعت حسین، قمرالزمان کائرہ، مخدوم امین فہیم، سینٹر عباس آفریدی، سینٹر فاروق ستار، بابر غوری، سید خورشید شاہ، مشاہد حسین سید، فاروق ایچ نائیک اور افراسیاب خٹک شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شام سات بجے تک مذاکرات کو تین گھنٹے گزر چکے تھے۔ جس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے چار نکاتی ایجنڈے میں سے صرف ایک نکات پر بات ہوسکی۔ نماز مغرب کے وقفہ کے وقت شب پونے چھے بجے ڈاکٹر طاہرالقادری نے شرکاء مارچ سے مخاطب ہوئے۔ انہوں نے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی چار نکاتی ایجنڈے میں صرف ایک پوائنٹ پر بات ہوئی ہے۔ اس لیے آپ حوصلے سے اپنی جگہ پر ڈٹ کر بیٹھے۔ مزید ...

