لودہراں : ایم ایس ایم کے زیراہتمام ریاست بچاؤ ریلی
مورخہ 03 دسمبر 2012ء کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ''ریاست بچاؤ'' ریلی نکالی گئی۔ جس میں طلباء نے موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف کتبے اٹھا رکھے تھے اور سارے راستے، سیاست نہیں ریاست بچاؤ، انقلاب انقلاب مصطفوی انقلاب، 23 دسمبر آیا قلندر، جیوے جیوے طاہر جیوے، ویلکم ویلکم طاہر القادری ویلکم کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی میں ڈگری کالج لودہراں، گوگڑاں، کامرس کالج اور مقامی کالجز سے طلباء نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ مزید ...

