تحریک منہاج القرآن کا 'بیداری شعور ورکرز کنونشن 2011'
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 9 اپریل 2011ء کو "بیداری شعور ورکرز کونشن" جامع المنہاج بغداد ٹاؤن (ٹاون شپ) میں منعقد ہوا۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ مزید ...
تحریک منہاج القرآن کے فورم انٹر فیتھ ریلیشنز اور مسلم کرسچن ڈائیلاگ فورم کے زیراہتمام 28 مارچ 2011ء کو ’’احترام مذاہب کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن فیض الرحمن درانی نے کی۔ تقریب میں منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے علاوہ عیسائی، ہندو، سکھ اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں نے شرکت کی۔ مزید ...
مؤرخہ 25 مارچ 2011ء کو CWC کے اجلاس کے دوران پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی ویب سائٹ [http://pat.com.pk] کا افتتاح صدر پاکستان عوامی تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی نے کیا۔ جبکہ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، جی ایم ملک، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک انوار اختر ایڈووکیٹ، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین لہراب آصف خان ایڈووکیٹ اور تمام شعبہ جات کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مزید ...
منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام دنیائے عیسائیت کے قدیم ترین شہر ویٹی کن سٹی روم میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ اور بین المذاہب دعائیہ تقریب کا 19 مارچ 2011ء کو انعقاد کیا گیا۔ جس میں 18 ممالک کے انٹرفیتھ ڈائیلاگ کے حوالے سے ویٹی کن سٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مزید ...
کرشنا مندر راوی روڈ لاہور میں 19 مارچ 2011ء کو سہ پہر 4:00 بجے ہولی کا تہوار ہولی فیسٹیول روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ہولی فیسٹیول میں تحریک منہاج القرآن کے بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد و یگانگت کے نمائندہ فورم منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے قائدین کے وفد نے شرکت کی، جس میں ایکٹنگ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل حافظ غلام فرید اور صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور چوہدری محمد افضل گجر شامل تھے۔ مزید ...
کینیڈا سے آئے ہوئے حبیب الرحمن ملک کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے مورخہ 11 فروری 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ شعبہ جات اور تعلیمی ادارہ جات کا وزٹ کیا۔ تمام شعبوں اور ملحقہ اداروں کا وزٹ کرنے کے بعد حبیب الرحمن ملک نے مرکزی سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے جملہ قائدین و سٹاف ممبران کی محنت، لگن اور اخلاص کی تعریف کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ مزید ...
ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس ڈیوس میں 26 جنوری 2011ء کو منعقد ہوا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا سے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے واحد اسلامی سکالر ہیں، جنہیں یورپی یونین کی طرف سے خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ مزید ...
تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 22 اور 23 جنوری 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوا۔ اجلاس کا افتتاحی سیشن ہفتہ کی شام 6 بجے شروع ہوا، جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک فیض الرحمن درانی کی۔ قائدین کے علاوہ ملک بھر سے 600 سے زائد ضلعی و تحصیلی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ نے کہا کہ میڈیا کا کردار ایک آئینہ کا ہے۔ بحالی جمہوریت کے لیے میڈیا کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ بیداری شعور کی حالیہ تحریک میں میڈیا کلیدی کردار ادا کررہا ہے، عوامی مسائل پر صرف عدلیہ اور میڈیا نوٹس لے رہے ہیں، عوام کی توقعات میڈیا سے وابستہ ہیں پارلیمنٹ سے نہیں۔ سیاسی جماعتوں کو اپنے اندر جمہوریت پیدا کرنا ہوگی۔ مزید ...
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے دورہ کوریا کے دوران بنگلہ دیشی کمیونٹی کے بھائیوں نے مورخہ 20 نومبر 2010ء کو المدینہ مسجد و منہاج اسلامک سنٹر شیواء آنسن میں صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں شاندار پروگرام کا انعقاد کیا۔ مزید ...
کاپی رائٹ 1989 - 2024 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں