منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا امداد کارواں منزل بہ منزل
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے درجنوں ٹرکوں پر مشتمل امدادی کارواں کا سامان متاثرین سوات و مالاکنڈ تک پہنچا دیا ہے۔ 25 ٹرکوں پر مشتمل امدادی کارواں 23 مئی 2009ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے صبح 10 بجے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی قیادت میں روانہ ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف اور قائدین نے کارواں کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر امیر تحریک مسکین فیض الرحمن خان درانی نے خصوصی دعا کرائی۔ مزید ...