راولپنڈی پریس کلب میں خیبر پختون خوا کے متاثرین سیلاب میں مکانات کی چابیاں اور چیکس کی تقسیم
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام راولپنڈی پریس کلب میں خیبر پختون خواہ کے متاثرین سیلاب میں مکانات کی چابیوں اور چیکس کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی جسکی صدارت فلڈ ریلیف کمیٹی کے سربراہ رانا فیاض احمدخان نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زہد فیاض تھے۔ تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری، ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ویلفیئر میاں افتخار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر تعمیرات ملک شمیم احمد نمبر دار، ڈپٹی ڈائریکٹر پروڈکشن عامر یوسف، خیبر پختون خواہ کے صوبائی امیر مشتاق احمد سہروردی، ناظم طارق نقشبندی بھی موجود تھے۔ مزید ...

