تحریک منہاج القرآن PAT کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب
تحریک منہاج القرآن PAT کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب مزید ...
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بانی و سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل مذہبی پروگرامز کے سلسلہ میں 21 فروری 2012ء کو منگل کی صبح ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔ ہندوستان کی سرزمین پر پہنچتے ہی دہلی ایرپورٹ پر سید ناد علی صدر منہاج القرآن انڈیا، مولانا حیات اللہ قادری نائب صدر منہاج القرآن انڈیا، امان اللہ پٹیل جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انڈیا، مولانا حبیب احمد الحسینی ناظم دعوت و ارشاد منہاج القرآن انڈیا و دیگر ذمہ داران نے شیخ الاسلام کا پرپتاک استقبال کیا۔ مزید ...
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ پر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں 18 اور 19 فروری کی درمیانی شب خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا اہتمام منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت نے کیا تھا۔ قائد ڈے کے اس مرکزی پروگرام کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ سنئیر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض سمیت تمام مرکزی قائدین نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ مزید ...
منہاج ڈاٹ ٹی وی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی نشریات شروع کی ہیں۔ یہ نشریات مورخہ 18 اور 19 فروری دو دنوں پر مشتمل ہوں گی۔ قائد ڈے کی تقریبات دنیا کے پانچوں براعظموں میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہیں۔ یورپ، برطانیہ، خلیج فارس، امریکہ، کینیڈا، افریقہ، آسٹریلیا اور جنوبی ایشیاء کے 100 سے زائد ممالک اور پاکستان بھر کے اندر یونین کونسل سطح تک تنظیمات نے تقریبات کا انعقاد کیا ہے، جس میں کارکنوں نے قائد ڈے کی تقریبات کے کیک کاٹے جائیں گے۔ مزید ...
تحریک منہاج القرآن کی 28 ویں سالانہ اور عالم اسلام کی سب سے بڑی عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب (بمطابق 4 فروری 2012ء) مینار پاکستان لاہور کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کینیڈا سے براہ راست خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس کی مکمل کارروائی MinhajTV اور QTV کے ذریعے شب بھر مینار پاکستان سے براہ راست پیش کی گئی۔ جس سے دنیا بھر کے ناظرین اس کانفرنس میں شریک رہے۔ مزید ...
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام 29 جنوری 2012ء کو پاکستان کی تاریخ میں ایک منفرد انداز میں فیملی میلاد مارچ کا انعقاد ہوا جو انتہائی اچھوتا بن گیا۔ ناصر باغ تا داتار دربار تک ہونے والے میلاد مارچ میں ہزاروں لاہوریوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کر کے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق و محبت کا عملی اظہار کیا اور ماہ ربیع الاول کو خوش آمدید کہا۔ مزید ...
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ماہ ربیع الاول شریف کے آغاز پر مسلم امہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میلاد کے مبارک ماہ کا آغاز پوری مسلم دنیا کیلئے خوشی اور مسرت کا عجیب احساس لے کر آتا ہے۔ اس مبارک مہینے کی خوشیوں کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں ہیچ ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے وابستگان اور کارکنان پوری دنیا میں محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا کو امن، سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دیں۔ مزید ...
یکم جنوری بروز اتوار ضلعی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی قائدین PAT خان عبدالقیوم خان، سینئر نائب صدر پنجاب اور زاہد الیاس میر نائب صدر پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع سیالکوٹ PAT کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام ملک بھر میں ہونیوالی بجلی اور گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ اور ہر دو کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے حکومتی اقدام کے خلاف احتجاجی ریلی مورخہ 30 دسمبر 2011 کو منعقد ہوئی۔ یہ ریلی گڑھی شاہو چوک سے لاہور پریس کلب تک تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مزید ...
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے انتخابی نظام کی تبدیلی کیلئے ملک گیر عوامی تحریک کا اعلان کر دیا۔ ملک، ریاست اور جمہوریت بچانے کیلئے موجودہ نظام کے خلاف ریلیاں جلسے اور مارچ کئے جائیں گے آغاز 8 جنوری کو لیاقت باغ میں ہونیوالے بڑے جلسے سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو ملین مارچ بھی کیا جائے گا۔ مزید ...
کاپی رائٹ 1989 - 2026 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں