فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف 11 جنوری 2009ء کو ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ مزید ...
مورخہ 7 جنوری کو گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا پروگرام ایک ساتھ منعقد ہوا۔ اس پروگرام کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے خصوصی طور پر منعقد کیا گیا تھا۔ مزید ...
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام مورخہ 29 دسمبر 2008ء کو ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب امیر تحریک پیر خلیل الرحمان چشتی، امیر پنجاب احمد نواز انجم اور ناظم پنجاب وسیم ہمایوں بھی موجود تھے۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مورخہ 24 دسمبر کو قائد اعظم (رح) کے یوم ولادت کے حوالے سے قومی سیمینار ’’قائد اعظم کا پاکستان (عدم تکمیل کے اسباب)‘‘ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ سیمینار کی صدارت صاحبزادہ حسین محی الدین القادری نے کی جبکہ ڈاکٹر فرید پراچہ مہمان خصوصی تھے۔ مزید ...
ممبئی دھماکوں کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان کو ملوث کرنے، مذموم پراپیگنڈے، دھمکیوں اور دہشت گردی کے خلاف مورخہ 30 نومبر 2008ء کو پاکستان عوامی تحریک نے اسمبلی ہال تا مسجد شہداء استحکام پاکستان مارچ کیا جس کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے صدر صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ مزید ...
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے انٹرنیشنل کی ذیلی تنظیم منہاج مصالحتی کونسل واحد اسلامی و مذہبی تنظیم ہے جس کو اوسلو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اوسلو حکومت نے منہاج مصالحتی کونسل کی خدمات کو سراہتے ہوئے 2008ء کا ایوارڈ منہاج مصالحتی کونسل کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ مزید ...
تحریک منہاج القرآن کی طرف سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فرید پراچہ کو خصوصی عشائیہ دیا گیا۔ اس سلسلہ میں 18 نومبر 2008ء کو ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاون میں معزز مہمان کے لیے ڈنر کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر فرید پراچہ نے چار رکنی وفد کیساتھ اس دعوت میں شرکت کی۔ مزید ...
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی مذہبی اور سیاسی تاریخ میں کبھی بھی جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کا راستہ نہیں اپنایا گیا۔ ہم نے جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کی ہمیشہ سختی سے مذمت کی ہے۔ تحریک منہاج القرآن ہمیشہ آزادی صحافت کی علمبردار رہی ہے اور ہم نے کبھی بھی اس پر قدغن لگا کر یا غیراخلاقی انداز اختیار کر کے اپنا موقف منوانے کی کوشش نہیں کی۔ مزید ...
کاپی رائٹ 1989 - 2025 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں