پاکستان عوامی تحریک مری کا مہنگائی کیخلاف احتجاج
پاکستان عوامی تحریک مری کے زیراہتمام بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز احمد علوی نے کہا موجودہ حکومت جو ریاست مدینہ کے نام پر برسر اقتدار آئی اس نے صرف ڈھائی سالوں میں عوام کا جینا حرام کر دیا۔ عوام مہنگائی کیوجہ سے بری طرع پس گئی ہے، آئے روز اشیائے خورو نوش میں اضافہ عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ مزید ...