ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ناانصافی کے خلاف احتجاج
پاکستان عوامی تحریک ڈی آئی خان کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 برس مکمل ہونے کے باوجود انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا گیا۔ جس میں مردوں، خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
احتجاجی ریلی کی قیادت محمد عبدالحی علوی نائب ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن خیبر پختونخوا نے کی، احتجاج میں ضلعی قائدین جمال احمد مرزا، الطاف خان، راجہ آصف، نعمان خان میں پاکستان عوامی تحریک اور جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان، سول سوسائٹی اور عوام الناس نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے ماڈل ٹاؤن کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے کتبے اٹھائے ہوئے تھے اور انہوں نے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء جے آئی ٹی سمیت التواء کا شکار تمام درخواستوں پر فیصلے کروانے کامطالبہ کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے فوری انصاف ان کا آئینی و قانونی حق ہے۔ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو فوری انصاف نہ دیا گیا تو یہ ریاستی جبر کی بدتر مثال ہو گی۔
تبصرہ