ٹوبہ ٹیک سنگھ، رجانہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ناانصافی کے خلاف احتجاج
پاکستان عوامی تحریک ٹوبہ ٹیک سنگھ اور رجانہ کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 برس مکمل ہونے کے باوجود انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا گیا۔ جس میں مردوں، خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریلی کی قیادت خالد حفیظ بھٹہ نے کی۔ ریلی میں محمد فاروق عاصم، سجاد مسعود، شازیہ مصطفوی، پاکستان عوامی تحریک اور جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان، سول سوسائٹی اور عوام الناس نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ریلی سے پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 برس گزرنے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے شہداء کے ورثاء انصاف سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر مسلسل تین سال سے چلنے والے سٹے آرڈر کی وجہ سے ملزمان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی انصاف کیلئے دائر کی جانے والی کوئی اپیل 7 سال سے زیرالتوا ہے۔
دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کی اپیلیں نہ صرف فوری سماعت کیلئے مقرر ہو جاتی ہیں بلکہ ان پر اب بریت کے فیصلے بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اگر مرکزی ملزمان اور پولیس کے اعلیٰ افسران بے گناہ ہیں تو پھر قاتل کون ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو انصاف دلانے کے لیے کوئی بات نہیں سن رہا تو ایسے میں شہداء انصاف کے لیے کس کا دروازہ کھٹکھٹائیں؟
رجانہ میں ریلی کی قیادت رانا محمد خالد، عاصم فاروق اور خالد حفیظ بھٹہ نے کی
تبصرہ