شیخوپورہ، قصور: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ناانصافی کے خلاف احتجاج
پاکستان عوامی تحریک شیخوپورہ اے اور ضلع قصور کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 برس مکمل ہونے کے باوجود انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا گیا۔ جس میں مردوں، خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی قائدین نے کی۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک اور جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان، سول سوسائٹی اور عوام الناس نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ریلی سے پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 برس گزرنے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے شہداء کے ورثاء انصاف سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر مسلسل تین سال سے چلنے والے سٹے آرڈر کی وجہ سے ملزمان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی انصاف کیلئے دائر کی جانے والی کوئی اپیل 7 سال سے زیرالتوا ہے۔
دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کی اپیلیں نہ صرف فوری سماعت کیلئے مقرر ہو جاتی ہیں بلکہ ان پر اب بریت کے فیصلے بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اگر مرکزی ملزمان اور پولیس کے اعلیٰ افسران بے گناہ ہیں تو پھر قاتل کون ہے؟۔
قصور
قصور میں پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام بلدیہ چوک سے لے کر قصور پریس کلب تک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
قصور میں ریلی کی قیادت میاں اقبال اور محمد مدثر نے کی، ریلی میں پاکستان عوامی تحریک اور جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان، سول سوسائٹی اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت۔
شیخوپورہ اے
مرید کے
مرید میں پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام احتجاجی ریلی میں محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ، رانا محمد جمیل، حکیم ملک مشتاق احمد، سیٹھ محمد نواز، اظہر علی مصطفوی پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان، سول سوسائٹی اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ