سیالکوٹ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ناانصافی کے خلاف احتجاج
پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 برس مکمل ہونے کے باوجود انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا گیا۔ ریلی میں میاں محمد رضا، حاجی احمد سرفراز چوہدری، شہزاد اکبر، میاں محمد آصف، علامہ ثناءاللہ ربانی، حافظ اختشام محمود، حاجی محمد اسلم بسراء، وقاص علی خالد، رخسانہ عظمت صاحبہ اور پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان، سول سوسائٹی اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی سے پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 برس گزرنے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے شہداء کے ورثاء انصاف سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر مسلسل تین سال سے چلنے والے سٹے آرڈر کی وجہ سے ملزمان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی انصاف کیلئے دائر کی جانے والی کوئی اپیل 7 سال سے زیرالتوا ہے۔
تبصرہ