فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کا کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف پرامن دھرنا
پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں موجودہ فرسودہ نظام انتخاب کو مسترد کرنے کے لئے پرامن دھرنا دیا گیا۔ دھرنے میں 20 ہزار سے زائد مرد و خواتین نے شرکت کر کے کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف عدم اعتماد کا اعلان کیا۔ دھرنے میں 12 صوبائی حلقہ جات سے خواتین نے بچوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے ڈاکٹر طاہر القادری کے اصولی موقف کی تائید کی۔ فیصل آباد میں ہونے والے دھرنے میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے شامیانے اور ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیا ہوا تھا۔ مزید ...

