بڑے ڈیفالٹرز کیلئے نامزدگی فارم میں پہلے ہی چور دروازہ رکھا ہوا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مک مکا الیکشن کمیشن کو صورتحال کا اندازہ تھا اس لئے وفاداروں نے بڑے ڈیفالٹرز کیلئے نامزدگی فارم میں پہلے ہی چور دروازہ رکھا ہوا ہے۔ عدالتوں اور مالیاتی اداروں سے با آسانی سٹے لے لیا جائے گا۔ بڑے ڈاکو چھوٹ جائیں گے چند چوروں کو دکھاوے کیلئے دھرا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن ‘‘کمیشن’’ کا الیکشن کرا رہا ہے اس لئے عوام دھرنوں میں شرکت کر کے اسے مسترد کر دیں۔ لولی لنگڑی سکروٹنی جمہوریت کی روح مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ مزید ...