لاہور: کرسمس عید ملن پارٹی
نولکھا چرچ لاہور میں گذشتہ دنوں "عید ملن اینڈ کرسمس پارٹی" کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مسلم عیسائی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام نولکھا چرچ لاہور کے پاسٹر ڈاکٹر مجید ایبل نے کیا۔ اس تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں کوریا سے آئے عیسائی وفد کے علاوہ ملک بھر سے بشپ اور پادری بھی موجود تھے۔ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کرنل (ر) محمد احمد اور پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جی ایم ملک نے تحریک منہاج القرآن کی طرف سے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور بائبل مقدس سے کیا گیا۔ مزید ...

