منہاج یونیورسٹی کے ہفتہ تقریبات میں تقریری مقابلہ کا انعقاد
منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ میں جاری سالانہ ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز کل پاکستان بین الکلیاتی اردو تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ بزم منہاج کے زیراہتمام منعقدہ اس تقریری کا عنوان "جرم ضعیفی کی سزا ہے مرگ مفاجات" تھا۔ اس مقابلہ میں ملک بھر سے 30 سے زائد تعلیمی اداروں، کالجز و یونیورسٹیز کے طلبہ نے حصہ لیا۔
تقریب میں پاکستان لاء کالج کے پرنسپل اور معروف قانون دان پروفیسر ہمایوں احسان مہمان خصوصی اور ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی صدارت تھی۔ دیگر مہمانوں میں مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، جی ایم ملک، پرنسپل ڈاکٹر کرامت اللہ، محمد عباس نقشبندی اور دیگر اساتذہ شامل تھے۔ تمام مقررین نے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ نتائج کے مطابق قائد اعظم لاء کالج کے ہاشم مغفور نے پہلی، جی سی یونیورسٹی لاہور کے سید اسرار الحسن اور میاں فراز احمد نے بالترتیب دوسری و تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس تقریری مقابلہ میں پروفیسر منظور الحسن، پروفیسر محمد ناصر اور
پروفیسر مس ماجدہ نے جیوری کے فرائض سرانجام دیئے۔ آخر میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج
القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج نوجوانوں کا
مستقبل میں ملک و ملت کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ خود میں
قائدانہ صلاحیتیں پیدا کر کے ایسی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ آخر میں صدر بزم
منہاج محمد آصف نے معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس مقابلہ کے اختتام
پر مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے خصوصی دعا کرائی۔
تبصرہ